اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق سعودی عرب کی نئی ایرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا اور اس کی پہلی پرواز سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئی۔ پی اے اے نے کہا کہ فلائی ادیل ایف 3166 جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچی، سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر واٹر سلوٹ دیا گیا۔