صحافی و اینکر رائے ثاقب کھرل اور وسیم عباس کا پیکا ایکٹ پر خصوصی انٹرویو
متعلقہ فائیلیںپیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025ء کے خلاف تمام صحافی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں، اس بل کےخلاف نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔ بل کو قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور کرا لیا گیا ہے، اب واحد چانس یہ ہے کہ صدر مملکت اعتراض لگا کر اس متنازعہ بل کو واپس پارلیمان بھجوا دیں، سینیئر صحافی و اینکر پرسن رائے ثاقب کھرل نے سینیئر صحافی نادر بلوچ کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ حکومت پہلے ہی غیر اعلانیہ مارشل نافذ کرچکی ہے، عمران خان کے نام اور تصویر پر پابندی ہے جبکہ پیمرا کا ایسا کوئی قانون بھی نہیں، بس فرق یہ ہے کہ اب انہیں بتانا پڑے گا کہ اسکو چلانا ہے اور اسکو نہیں، صحافی وسیم ملک نے کہا کہ یہ اندھوں اور بہروں کی سوسائٹی چاہتے ہیں، جہاں یہ اپنی سوچ مسلط کرسکیں۔ مزید کیا کہا اس انٹرویو میں، اس ویڈیو میں جان سکیں گے۔قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial