0
Saturday 1 Feb 2025 20:02

اقوام متحدہ متعصبانہ عینک اتار کر کشمیری مسلمانوں کو آزادی دلائے، شاداب رضا نقشبندی

اقوام متحدہ متعصبانہ عینک اتار کر کشمیری مسلمانوں کو آزادی دلائے، شاداب رضا نقشبندی
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک دشمن سامراجی قوتیں مسئلہ کشمیر کا حل نہیں چاہتی ہیں، اقوام متحدہ متعصبانہ عینک اتار کر کشمیری مسلمانوں کو آزادی دلائے، کشمیر کے عوام کو آزادی دیئے بغیر خطے میں مستقل بنیادوں پر امن قائم نہیں ہوسکتا، اقوام متحدہ کشمیری مسلمانوں کو بھارتی جارحیت اور غاصبانہ تسلط سے نجات دلانے کیلئے مثبت کردار ادا کرے، پاکستان سنی تحریک حکومت کے ساتھ مل کر کشمیر کو بھارت کے چنگل سے آزاد کراکر دم لے گی، اقوام متحدہ کو امریکہ کی باندھی بنادیا گیا ہے، او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مسلم ممالک کے جذبات بالخصوص کشمیریوں کی ترجمانی کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال اور عالمی برادری کی بے حسی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسے حاصل کرکے دم لیں گے، کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے، پاکستان کی تکمیل کیلئے کشمیر کی آزادی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے، کشمیر کی آزادی کی راہ میں اقوام متحدہ کا اسلام دشمن رویہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے، پاکستان سنی تحریک کے تحت 5 فروری کو کشمیریوں و فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر سطح پر ریلیاں، کانفرنس، سمینار کا انعقاد کیا جائیگا، عالمی برادری تعصب اور دوہرے معیار کو چھوڑ کر کشمیر کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد انسانوں کا مسئلہ حل کرائے وگرنہ فلسطین اور کشمیر کے حل طلب مسائل پوری دنیا میں بدامنی اور عدم استحکام کا ذریعہ بنے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1188051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش