0
Friday 31 Jan 2025 23:49

گستاخ امام زمانہ کیخلاف گلگت میں عوام ایک بار پھر سڑکوں پر، مظاہرے اور ریلی، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم

حضرت امام مہدی (عج) کی شان میں گستاخی کرنے والے تکفیری شخص کی عدم گرفتاری کیخلاف گلگت میں عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالی گئی، خزانہ روڈ پر جلسہ کیا گیا۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ سنی مقررین نے کہا کہ تکفیری شخص نے امام زمانہ کی شان میں بدترین گستاخی کی، جو ہر صورت قابل مواخذہ ہے۔ حکومت نے اس ملعون ناصبی کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا نہ دی تو پورے گلگت بلتستان کو جام کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ استور میں ناصبی ملا کی جانب سے امام زمانہ کی شان میں بدترین گستاخی کی تھی، اس گستاخی کیخلاف گلگت بلتستان میں گذشتہ ایک ہفتے سے مسلسل احتجاج ہو رہا ہے، لیکن حکومت ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی، جس کی وجہ سے عوام میں شدید غمِ و غصہ پایا جاتا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1187895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش