0
Saturday 1 Feb 2025 19:54

حاجی حنیف طیب کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت

حاجی حنیف طیب کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی موجودہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے، بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کے باوجود اضافی بلز نے ہر طبقہ کو مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے جرائم اور خودکشیوں میں اضافہ ہورہا ہے، عوام کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا ہے۔ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کا اَثر تمام اشیائے ضروریہ اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں پر بھی پڑتا ہے اور اعلان ہوتے ہی ناجائز منافع خور بھی عوام کو لوٹنے کیلئے سرگرم ہوجاتے ہیں انہیں بھی پوچھنے والا کوئی نہیں ہوتا جس کی وجہ سے مہنگائی مزید بڑھ جاتی ہے۔ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرناچاہیے، سب سے زیادہ شرم کی بات یہ ہے کہ رمضان المبارک کی آمد پر اس مہینے کے تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا، عوام کو بری طرح مہنگائی کی چکی میں پیسا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1188049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش