0
Saturday 25 Jan 2025 08:05

وادی نیلم میں موسم کی شدت کے باوجود اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی، مظہر سعید

وادی نیلم میں موسم کی شدت کے باوجود اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی، مظہر سعید
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ وادی نیلم میں موسم کی شدت کے باوجود اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی، شاہرائے نیلم موسم کی شدت اور شدید برفباری کے باوجود تاو بٹ تک کھول دی گئی ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس ٹیم وادی نیلم کے برف سے متاثرہ علاقے ہلمت میں میڈیکل کیمپ لگائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وادی نیلم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ وادی نیلم میں خوراک اور ادویات سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ حکومت کو ہارڈ ایریاز میں رہنے والے لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے، ان کی مشکلات کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے کہا کہ افواج پاکستان بھی وادی نیلم اور دیگر علاقوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ شاردہ، پھلوائی اور دیگر بالائی علاقوں میں بھی میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔وادی نیلم میں روزانہ کی بنیاد پر نیلم میں طبی سہولیات کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی نیلم وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وادی نیلم کی ترقی کیلئے فنڈز کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات پر اہلیان نیلم وزیراعظم کے شکرگزار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1186407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش