اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے وزیر خارجہ سرکاری دورے پر دمشق پہنچ گئے ہیں اور وہ شامی باغیوں کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ فارس نیوز کے مطابق، فیصل بن فرحان، سعودی وزیر خارجہ، آج دوپہر (جمعہ) بیروت کا دورہ مکمل کرنے کے بعد شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے۔ شامی اخبار الوطن نے اطلاع دی کہ سعودی وزیر خارجہ دمشق پہنچنے کے بعد باغیوں کی حکومت کے حکام سے ملاقات کے لیے قصر الشعب روانہ ہوئے۔ سعودی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصل بن فرحان اس دورے میں ابو محمد الجولانی، شامی باغیوں کے رہنما، سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ فیصل بن فرحان نے منگل کے روز ورلڈ اکنامک فورم (ڈیووس) کے موقع پر کہا تھا کہ انہیں شام کے حوالے سے محتاط امید ہے۔ سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب شامی باغیوں کے رہنما نے بھی اپنے پہلے غیر ملکی دوروں کے لیے سعودی عرب اور ترکیہ کا انتخاب کیا ہے اور جلد ہی ان ممالک کا دورہ کریں گے۔