0
Friday 24 Jan 2025 22:55

حماس کی جانب سے انصاراللہ یمن کو دہشت گرد قرار دینے کے امریکی فیصلے کی مذمت

حماس کی جانب سے انصاراللہ یمن کو دہشت گرد قرار دینے کے امریکی فیصلے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے، جس کے تحت انصاراللہ یمن کو نام نہاد دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، اور اسے ایک انتقامی اقدام قرار دیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں امریکی حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام یمن کو اس کے عظیم کردار کی سزا دینے کے مترادف ہے، جو اس نے فلسطینی عوام کی حمایت میں اور صہیونی جنگ کے خلاف ادا کیا ہے۔

حماس نے جمعہ کی شب جاری کردہ بیان میں زور دیا کہ یہ فیصلہ امریکہ کے دعوے کے برعکس، خطے میں امن و استحکام کے قیام میں کوئی مدد نہیں کرے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اصل دہشت گردی اور خطے میں کشیدگی کی اصل جڑ صہیونی ریاست اور اس کی حکومت ہے، جو ایک جنگی مجرم کے زیر قیادت جارحانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

حماس نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بے بنیاد فیصلے سے پیچھے ہٹے اور صہیونی دشمن کی انتہا پسند پالیسیوں کی حمایت ترک کرے، کیونکہ یہ پالیسی خطے میں مزید کشیدگی اور عدم استحکام کا باعث بن رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی حکومت نے گزشتہ روز انصاراللہ یمن کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ انصاراللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ حوثیوں کی سرگرمیاں مشرق وسطیٰ میں عام شہریوں اور امریکی فوجی اہلکاروں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1186389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش