اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم تو کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، ہم تو انصاف مانگ رہے ہیں۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کو بند کرنے کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انکی خواہش اور کوشش ہے ان کے بچوں کے علاوہ قوم کا کوئی بچہ نہ پڑھے۔ اس فیصلے کا مذاکراتی عمل پر فرق تو پڑے گا۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان نہ ہوا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر احتجاج جاری ہے، سڑکوں پر بھی احتجاج ہوگا۔