متعلقہ فائیلیںاسلام آباد میں شہدائے مقاومت پاراچنار کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا، جس سے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ حسنین عباس گردیزی اور سربراہ سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ رہنماء ایم ڈبلیو ایم علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ انہیں دھرنے کے دنوں میں پیغام دیا گیا کہ ایک تصویر ہٹا دیں تو اگلے دو روز میں راستے کھول دیئے جائیں گے، دھرنوں کو جان بوجھ کر پرتشدد بنانے کی کوشش کی گئی، ہمارے پرامن مظاہرین پر بدترین تشدد کیا گیا، شہادتیں ہوئیں، آج ہم مقدمات کا سامنا کرنا رہے ہیں، یہ سب تجالی نظام کی وجہ ہے۔ جس کے خلاف سب کو جہاد کرنا ہوگا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial