0
Monday 13 Jan 2025 20:08

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے مختلف بیماریوں سے بچاو کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے مختلف بیماریوں سے بچاو کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی
اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے صحت کے اصول جاری کر دیئے ہیں۔ عمرہ زائرین کیلئے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے زائرین کیلئے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان، نائجیریا، افغانستان اور دیگر متاثرہ ممالک سے جانیوالے زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی ہوگی جبکہ انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کیلئے زرد بخار کی ویکسین لازمی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی سفارش پر کورونا اور موسمی فلو کی ویکسین لازمی ہوگی جبکہ زائرین کو ٹیٹنس، خسرہ و دیگر بیماریوں کی ویکسینیشن مکمل کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1184154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش