0
Tuesday 14 Jan 2025 05:22

ہمارے حریف کمزور ہوچکے، غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں، جوبائیڈن

ہمارے حریف کمزور ہوچکے، غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں، جوبائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے عہدہ چھوڑنے سے قبل خارجہ پالیسی پر تقریر کی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا کی معیشت ترقی کر رہی ہے، امریکی شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کیا، روس کیخلاف اور یوکرین کی حمایت کیلئے 50 ممالک کا اتحاد قائم کیا، ایران کے خلاف اسرائیل کی مدد کیلئے امریکی جنگی جہاز تعینات کیے۔ جوبائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں، ہمارے پاس جو مسودہ ہے، اس سے جنگ بندی، قیدیوں کو آزادی ملے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے حریف آج چار سال پہلے کے مقابلے میں کمزور ہیں اور ہم عالمی اقتصادیات اور ٹیکنالوجی کے نئے دور میں کامیابی کی راہوں پر گامزن ہیں۔ امریکی صدر نے روس، چین اور ایران کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مغربی ممالک پر زور دیا کہ وہ یوکرین کی حمایت میں اپنی بین الاقوامی وراثت کا تعین کریں اور محکمہ خارجہ میں اس حمایت کو مزید مستحکم کریں۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے امیر قطر شیخ تمیم سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور جنگ بندی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ جنگ بندی معاہدے کو رواں ہفتے حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر 30 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے میں سیکڑوں فلسطینیوں قیدیوں کی رہائی ممکن ہوگی۔ دوسری جانب مقبوضہ غزہ پٹی پر اسرائیلی بربریت میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ شمالی غزہ میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 1184209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش