QR CodeQR Code

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے مختلف بیماریوں سے بچاو کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی

13 Jan 2025 20:08

نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے زائرین کیلئے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان، نائجیریا، افغانستان اور دیگر متاثرہ ممالک سے جانیوالے زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے صحت کے اصول جاری کر دیئے ہیں۔ عمرہ زائرین کیلئے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی۔ نوٹیفکیشن میں مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے زائرین کیلئے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان، نائجیریا، افغانستان اور دیگر متاثرہ ممالک سے جانیوالے زائرین کیلئے پولیو ویکسین لازمی ہوگی جبکہ انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کیلئے زرد بخار کی ویکسین لازمی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی سفارش پر کورونا اور موسمی فلو کی ویکسین لازمی ہوگی جبکہ زائرین کو ٹیٹنس، خسرہ و دیگر بیماریوں کی ویکسینیشن مکمل کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1184154

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1184154/سعودی-عرب-نے-عمرہ-زائرین-کیلئے-مختلف-بیماریوں-سے-بچاو-کی-ویکسینیشن-لازمی-قرار-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com