اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کے ارکان فیروز پور روڈ پر شمع سٹاپ سے شادمان گول چکر کی طرف آ رہے تھے، کہ کار سوار تین ڈاکووں نے انہیں اتوار بازار کی جگہ پر روک لیا۔ ڈاکو پولیس وردی میں تھے اور تبلیغی جماعت کے ارکان کو تلاشی دینے کا کہنا۔ اس دوران ملزمان نے جماعت کے ارکان سے 6 ہزار امریکی ڈالر اور ہزاروں پاکستانی روپے چھین لئے۔ متاثرہ ارکان نے اچھرہ پولیس کو واردات پر اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ہے۔ اچھرہ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔