0
Monday 13 Jan 2025 22:27

بنوں میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا

بنوں میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے تھانہ میرا خیل میں فائرنگ کرکے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ میرا خیل کی حدود میں پیش آیا جہاں مہران اور شمیم بی بی پسند کی شادی کی غرض سے گھر سے بھاگ گئے تھے۔ نوجوان جوڑے کو میرا خیل کی حدود میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
خبر کا کوڈ : 1184175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش