0
Saturday 28 Dec 2024 18:19

ہم نے ہائپرسونک میزائل کیساتھ نواتیم ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے، یمن

ہم نے ہائپرسونک میزائل کیساتھ نواتیم ایئر بیس کو نشانہ بنایا ہے، یمن
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ ملکی مسلح افواج نے غاصب و سفاک صیہونی فوج کے وسیع جنگی جرائم کے جواب میں صحرائے نقب کے جنوبی فلسطینی علاقے میں واقع غاصب صیہونی رژیم کی اہم ایئر بیس نواتیم کو "فلسطین 2" ہائپرسونک میزائل کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ جنرل یحیی السریع مزید کہا کہ مذکورہ میزائل نے اپنے ہدف کو انتہائی کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ اعلان بھی کیا کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں منعقد ہونے والے یمنی عوام کے ملین مارچ پر شکریہ ادا کرنے ہیں۔ اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کے خلاف جاری یمنی مزاحمتی کارروائیاں اس وقت تک نہ رکیں گی کہ جب تک غزہ پر مسلط کردہ صیہونی جنگ اور غزہ کی پٹی کے غیر انسانی محاصرے کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔
خبر کا کوڈ : 1181029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش