0
Saturday 28 Dec 2024 17:39

ایران نے ہر مشکل گھڑی میں عراق کا بھرپور ساتھ دیا ہے، محمد شیاع السودانی

ایران نے ہر مشکل گھڑی میں عراق کا بھرپور ساتھ دیا ہے، محمد شیاع السودانی
اسلام ٹائمز۔ عرب چینل العربیہ کو انٹرویو کے دوران ایران و امریکہ کے ساتھ منفرد باہمی تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بغداد کے موقف پر روشنی ڈالتے ہوئے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہر مشکل گھڑی میں عرب جمہوریہ عراق کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ بغداد و تہران کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات استوار ہیں۔ جمعے کے روز نشر ہونے والے اس انٹرویو کے ایک حصے میں العربیہ کے اینکر پرسن نے ایران و امریکہ کے ساتھ عراق کے منفرد تعلقات کے بارے مزید سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ایران و امریکہ (دونوں کے ساتھ باہمی تعلقات)۔۔ ایک تضاد ہے! بعض لوگ کہتے ہیں کہ عراق، ایران کے حکم پر عمل کرتا ہے اور بعض، حتی عراق کے اندر بھی، یہ کہتے ہیں کہ عراقی حکومت امریکہ اور اس کی پالیسیوں کے زیر اثر ہے۔۔ عراق کو اس دوغلے پن سے کب نجات ملے گی؟ جس کے جواب میں عراقی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ تب ہی ہو گا جب دوسرے تہران و واشنگٹن کے فوبیا سے نجات پائیں گے!!

محمد شیاع السودانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات ہماری ہمسائیگی و مشترکات پر مبنی ہیں۔۔ ایران ایک ایسا ملک ہے جس نے نہ صرف سیاسی عمل کی حمایت اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عراق کی بے دریغ مدد کی بلکہ وہ ہر مشکل گھڑی میں بھی ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ بھی وہ ملک تھا کہ جس نے بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عراقی کوششوں کی حمایت کی جبکہ عراق نے بھی اپنی عظیم قومی قربانیوں کے ہمراہ ان "دوستوں" کے شانہ بشانہ فتح حاصل کی ہے۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بغداد، ایران و امریکہ دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کے حوالے سے خطے کے تمام ممالک میں منفرد ہے جبکہ یہ ایک انتہائی مثبت خصوصیت؛ ان دونوں اہم ممالک کے نظریات کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں بھی ممد و معاون ہے!

-
خبر کا کوڈ : 1181023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش