اسلام ٹائمز۔ ٹوری کے سابق سیکرٹری خارجہ لارڈ ولیم ہیگ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا اگلا چانسلر منتخب کر لیا گیا ہے۔ لارڈ ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کی 800 سالہ تاریخ میں 160 ویں چانسلر منتخب ہوئے ہیں، وہ آئندہ برس کے آغاز میں 10 برس کے لیے چانسلر کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ولیم ہیگ نے 50 فیصد ووٹ حاصل کرکے چار دیگر شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو شکست دی، ولیم ہیگ برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ اور کنزرویٹو پارٹی کے مرکزی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے، تاہم یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والی حتمی فہرست میں عمران خان کا نام شامل نہیں تھا۔