0
Tuesday 26 Nov 2024 13:01

لبنان سے 10 مہینے پہلے ہی جنگبندی کا معاہدہ ہو جانا چاہئے تھا، یائیر لیپڈ

لبنان سے 10 مہینے پہلے ہی جنگبندی کا معاہدہ ہو جانا چاہئے تھا، یائیر لیپڈ
اسلام ٹائمز۔ صیہونی اپوزیشن لیڈر "یائیر لیپڈ" نے کہا کہ لبنان کے ساتھ سیز فائر اسرائیل کے لئے بہتر ہے۔ سیاسی اقدامات کے ذریعے عسکری کارروائیوں کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر تو یہ تھا کہ لبنان کے ساتھ 10 ماہ قبل ہی جنگ بندی کا معاہدہ ہو جاتا۔ یائیر لیپڈ نے کہا کہ غزہ سے ہمارے قیدیوں کو ایک معاہدہ ہی واپس لا سکتا ہے جو اپریل یا جولائی میں طے پا سکتا ہے۔ اسی سلسلے میں صیہونی کابینہ کے بعض وزراء نے صیہونی میڈیا اسرائیل ہیوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی ایسی سنگین اور خفیہ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے ہمیں اتنا کمزور معاہدہ قبول کرنا پڑا۔

صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth نے اسرائیلی حکام کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے یہ راز فاش کیا کہ غزہ و لبنان میں تعینات ریزور فورس کو آرام کی ضرورت ہے جس بنا پر اسرائیل کو لبنان سے جنگ بندی کے معاہدے کی ضرورت پیش آئی۔ واضح رہے کہ سیز فائر کے حوالے سے عبرانی اخبار "معاریو" نے لکھا کہ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے پاس صرف دو آپشنز ہیں یا تو وہ خود لبنان کے ساتھ معاہدہ کریں یا پھر سلامتی کونسل، جنگ بندی کے لئے ایک حتمی قرارداد جاری کرے۔ اسی تناظر میں عبرانی نیوز سائٹ !Walla نے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آج دوپہر کو اسرائیلی کابینہ، لبنان کے ساتھ جنگ بندی کی منظوری کے لئے اجلاس منعقد کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1174931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش