0
Sunday 20 Oct 2024 12:47

قومی اسمبلی اجلاس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات

قومی اسمبلی اجلاس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق صرف میڈیا کے ان نمائندوں کو پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے کی اجازت ہو گی جن کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے فل سیشن پریس گیلری کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری کرنے پر سختی کی گئی ہے اس لیے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے ون ڈے پریس گیلری کارڈ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر 1 پر کوریج کرنے والے کیمرہ مینوں کی انٹری مرتب کردہ لسٹ کے ذریعے ہو گی، سکیورٹی وجوہات کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے تمام صحافی حضرات سے گزارش ہے کہ اپنا پریس گیلری کارڈ ہمراہ رکھیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1167518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش