0
Sunday 20 Oct 2024 02:26

اسرائیل غزہ میں غذائی امداد سے متعلق جھوٹ بول رہا ہے، سامی ابو زہری

اسرائیل غزہ میں غذائی امداد سے متعلق جھوٹ بول رہا ہے، سامی ابو زہری
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سینیئر رہنماء سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ غزہ میں غذائی امداد سے متعلق اسرائیل جھوٹ بول رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں حماس رہنماء نے کہا کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی مظالم بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں، یہ سلسلہ 15 روز سے جاری ہے۔ سامی ابو زہری نے مزید کہا کہ اسرائیل نے اپنے مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے مواصلات کا نظام معطل کیا ہے، غزہ میں غذائی امداد سے متعلق اسرائیل جھوٹ بول رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گذشتہ 15 روز سے شمالی غزہ میں کسی امداد کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، شمالی غزہ سے انخلا کرنے والے شہریوں کو اسرائیلی فوج حراست میں لے رہی ہے۔ حماس کے سینیئر رہنماء نے کہا کہ اسرائیل مسلسل اسپتالوں اور طبی عملے کو نشانہ بنا رہا ہے، انسانی حقوق کے ادارے، فلسطین میں طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 1167506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش