0
Sunday 20 Oct 2024 10:50

کشمیری عوام شہداء کے مقدس مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں

کشمیری عوام شہداء کے مقدس مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں
اسلام ٹائمز۔ کشمیری عوام تمام تر مشکلات کے باوجود شہداء کے مقدس مشن کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے اپنے عزم پر قائم ہیں۔ ذرائع کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا کیونکہ کشمیری اپنے عزم کے حوالے سے یکسو اور متحد ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہداء کی قربانیاں کشمیریوں کے دلوں میں ہمیشہ نقش رہیں گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی شہداء کے خون سے رنگی ہوئی ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام شہداء کے مشن کو نئے جوش و جذبے اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہداء کی قربانیاں کشمیریوں کے لیے ایک مقدس اثاثہ ہیں اور ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ کشمیری شہداء کی قربانیوں کی بدولت جدوجہد آزادی عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہداء کے مشن کو آگے بڑھانا مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 77 سال سے بھارتی مظالم آزادی کے لئے کشمیریوں کے ناقابل تسخیر جذبے کو کمزور کرنے میں ناکام رہے۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری تشدد بھارتی ریاستی دہشت گردی کا براہ راست نتیجہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1167493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش