0
Thursday 3 Oct 2024 00:04

عدلیہ میں اصلاحات کو آئینی ترامیم کے ذریعہ نافذ کرنا بلاول بھٹو کا احسن قدم ہے، پی ایل ایف جنوبی پنجاب

عدلیہ میں اصلاحات کو آئینی ترامیم کے ذریعہ نافذ کرنا بلاول بھٹو کا احسن قدم ہے، پی ایل ایف جنوبی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملتان آمد کے سلسلہ میں پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق اور دیگر عہدیداران رانا جاوید اختر، مس عائشہ، حسنین شاہ گیلانی، واجد حسین رضوی، روبینہ رانا، فیاض بھٹہ، شبیر کھیڑا، مظہر پہوڑ، شیخ شاہد حمید و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو کی خواہش کے مطابق عدلیہ میں اصلاحات کو آئینی ترامیم کے ذریعہ نافذ کرنے کی بھرپور حمایت احسن قدم ہے جو وقت کی ضرورت ہے، آئینی عدالت کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے جسے ہر صورت تشکیل پانا ہے، جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی تجویز کہ جوڈیشری کو پارلیمنٹری کمیٹی کے تحت کیا جائے جس میں جوڈیشری، پارلیمان اور وکلاء شامل ہونگے اس کی روشنی میں اتفاق رائے سے ججز کی تعیناتی کی جاسکے۔ پریس کانفرنس کے شرکاء نے سپریم کورٹ میں ججز کی تقسیم پر بھی تشویش کا اظہار کیا جو نہ صرف عدلیہ بلکہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی ایل ایف جنوبی پنجاب کی دعوت پر چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلد ملتان آئیں گے اور ہائیکورٹ بار ملتان میں وکلاء سے خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1163991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش