0
Wednesday 2 Oct 2024 23:55

دنیائے اسلام پر مسلط حکمران استعمار کے آلہ کار ہیں، حافظ نعیم الرحمن

دنیائے اسلام پر مسلط حکمران استعمار کے آلہ کار ہیں، حافظ نعیم الرحمن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے راولپنڈی معاہدہ پر وعدہ خلافی کی، اب ہم فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں، حکمرانوں کے لیے بہتر یہی ہے بجلی سستی کریں، عوام کو ریلیف دیں ورنہ چترال سے کراچی تک ایسی تحریک برپا ہوگی کہ انہیں بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا، بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کو تو ایئر لفٹ مل گئی، ہوسکتا ہے شہباز شریف کے لیے یہ مدد بھی نہ آئے۔ وسائل پر قابض اشرفیہ اپنی مراعات ختم کرے، عوام ان کی عیاشیوں کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے، ہفتہ یکجہتی فلسطین و لبنان منا رہے ہیں، پرامن مزاحمتی تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان7 اکتوبر کے بعد کریں گے، 23 اکتوبر کو بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ کے آپشن پر عوامی ریفرنڈم ہوگا، حق میں فیصلہ آیا تو اگلے ماہ سے ہی بلوں کے بائیکاٹ کا اعلان کریں گے، اس سے قبل مشاورت سے لانگ مارچ یا ہڑتالوں پر بھی فیصلہ ہوگا۔ ملک اسٹیبلشمنٹ اور استعمار کے آلہ کاروں کے قبضہ کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا، ہم نسلوں کو بے رحم بھیڑیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، جماعت اسلامی غلبہ دین کی تحریک ہے، عوام سے اپیل ہے کہ جماعت اسلامی کے ممبر بنیں اور بوٹ پالش کرنے والے مافیا سے نجات کے لیے جدوجہد کا آغاز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چترال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ناک تلے غزہ میں ایک سال سے ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں، امریکا و برطانیہ اسرائیل کی حمایت کریں تو بات سمجھ میں آتی ہے کہ ایک ملک خود دہشت گرد ہے اور دوسرے نے اسرائیل کی بنیاد رکھی، لیکن جب اسلامی ممالک کے حکمران اور 40 ممالک کی اسلامی فوج خاموش ہو تو اس کا کیا جواب ہے، دنیائے اسلام پر مسلط حکمران استعمار کے آلہ کار ہیں، پاکستان میں بھی فارم 47سے لوگوں کو مسلط کیا گیا، سندھ میں زمینوں پر قبضے اور لوٹ مار کا سسٹم نافذ ہے، آرمی چیف نے کہا تھا کہ سندھ سے اس سسٹم کا خاتمہ کریں گے، مگر اسٹیبلشمنٹ نے سسٹم کو اٹھا کر ایوان صدارت میں بٹھا دیا۔ ملک کے جاگیرداروں، وڈیروں، اسٹیبلشمنٹ اور سول بیوروکریسی میں اتحاد ہے، انھوں نے مل کر عوام کو تعصبات پر تقسیم کیا ہوا ہے، اب قوم متحد ہوگی اور حکمرانوں کو تقسیم کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے مل کر آئی پی پیز کو عوام پر مسلط کیا، اب آئی پی پیز کا دھندہ نہیں چلے گا، پاکستان وسائل سے مالامال ملک ہے، وسائل حکمران کھا جائیں اور عوام بنیادی ضروریات سے محروم رہیں، اب یہ نہیں چلے گا۔
خبر کا کوڈ : 1163990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش