0
Wednesday 2 Oct 2024 23:47

قادیانیوں کو پوری امت اور پارلیمنٹ نے غیرمسلم اقلیت قرار دے رکھا ہے، ثروت اعجاز قادری

قادیانیوں کو پوری امت اور پارلیمنٹ نے غیرمسلم اقلیت قرار دے رکھا ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور منکرین ختم نبوت کے مختلف حربوں کا مقابلہ و محاسبہ ہر کلمہ گو مسلمان اور محب وطن پاکستانی کا فرض ہے۔ غیرتمند مسلمان اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے منکرین ختم نبوت کا علمی و سیاسی میدان میں محاسبہ و تعاقب جاری رکھیں گے، کیونکہ یہی ہمارے اسلاف کا طُرہ امتیاز رہا ہے۔ قادیانیوں کو پوری امت اور پارلیمنٹ نے غیرمسلم اقلیت قرار دے رکھا ہے لیکن قادیانی اپنے کفر کو اسلام کا نام دے کر مسلمانوں کے حقوق غصب کر رہے ہیں اور ریاستی رٹ کو مسلسل چیلنج کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان سنی تحریک انجینئر ثروت اعجاز قادری نے جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری سے دوران ملاقات تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔

جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران، صحافی اور فتنہ پرور عناصر کان کھول کر سن لیں کہ شہدائے تحفظ ختم نبوت کا مقدس خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، قوانین ختم نبوت کو منظور کروانے کے لیے اکابرین امت نے بہت بڑی قربانی دی ہے ہم ان قوانین کی حفاظت اپنی جان سے بڑھ کر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کے ساتھ 1974ء میں پارلیمنٹ کے فلور پر مکالمہ ہو چکا اور اس مکالمے کے نتیجے میں ان کے حقوق بھی طے کئے جا چکے ہیں، اب بعض صحافی اور حکمران قادیانیوں کے حق میں بیان دے کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ دونوں رہنماؤں نے حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے  مطالبہ کیا ہے کہ وہ بے لگام صحافیوں، نام نہاد مذہبی اسکالرز و ادیب، دانشور اور خود کو سیکولر و لبرل شو کرنیوالے قادیانی نواز ایلیمنٹ کو لگام ڈالیں تا کہ ملک میں کسی قسم کی کشیدگی جنم نہ لے۔
 
خبر کا کوڈ : 1163989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش