0
Wednesday 2 Oct 2024 20:02

شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی یاد میں کشمیر بھر میں مجالس ترحیم

شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی یاد میں کشمیر بھر میں مجالس ترحیم
اسلام ٹائمز۔ قائد مقاومت سید حسن نصراللہ کی یاد میں جہاں دنیا بھر میں مجالس کا سلسلہ جاری ہے، وہی جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے روز شہادت سے مختلف مرکزی مقامات پر مجالس ترحیم کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔ اس ضمن میں آج مرکزی امام بارگاہ بڈگام اور قدیمی امام بارگاہ حسن آباد سرینگر میں صبح سے ہی عظیم الشان مجلس ترحیم کا اہتمام رہا۔ بڈگام میں مومنین کی جمع غفیر نے شرکت کرتے ہوئے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہ ای مدظلہ مجتہدین عظام اور لبنانی غیور عوام کو تسلیت پیش کی۔ اس موقع پر تلاوت کلام اللہ کے بعد تنظیم سے وابستہ ذاکرین نے مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کی اس موقعہ پر مختلف مذاہب فکر سے وابستہ جن شخصیات نے خراج عقیدت پیش کیا۔ ان میں نمائندہ میرواعظ کشمیر مولانا سید شمس الرحمٰن، نمائندہ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام محمد یاسین کرمانی، مولانا آغا سید یوسف الموسوی، میرواعظ وسط کشمیر مولانا عبد اللطیف وغیرہ شامل ہے۔ مجلس میں میرواعظ کشمیر مولانا ڈاکٹر محمد عمر فاروق کا شہید مقاومت کی شہادت پر صدر انجمن شرعی شیعیان کے نام لکھا ہوا تعزیتی خط ان کے نمائندہ کے توسط سے پڑھا گیا۔

مجلس میں میرواعظ شمال کشمیر حسن افضل فردوسی، مولانا سید محمد حسین موسوی، مولانا آغا سید محمد عقیل موسوی، مولانا آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی، مولانا سید محمد حسین صفوی وغیرہ شامل رہے۔ صدارتی کلمات میں صدر مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہید مقاومت کی گران قدر خدمات و ایثار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید مقاومت پہاڑ کی طرح غزہ، فلسطین و مستضعفین عالم کے لئے مظبوط سہارا بن کررہے، ان کی شہادت نے ان کی مخفی خدمات کو آشکار کیا، اسی لئے بلا تفریق مذاہب و ملت عوام الناس کی آنکھیں اشکبار ہوئے اور اس مرد مجاہد کی انتھک خدمات دیکھ کر انگشت بدھان رہ گئے۔

مجلس میں مومنین نے امریکہ و اسرائل کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ آغا سید حسن موسوی نے کہا اگر چہ ان کی شہادت سے عالم اسلام میں خلاء پیدا ہوا لیکن ہم پُرامید ہیں کہ رب العزت نے اس مستضعف قوم کے لئے نعم البدل عطا کیا ہوگا۔ مجلس کے اختتام پر امام بارگاہ بڈگام سے مین اڈے تک آغا حسن موسوی کی سربراہی میں جلوس برآمد ہوا جس میں صہیونی نظام کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ بڈگام بس اڈے میں آغا حسن موسوی نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہید مقاومت کا خون جلد رنگ لائے گا وہ دن دور نہیں ہے جب ہم مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھیں گے اور صہیونیت کا نام و نشان زمین پر ختم ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1163918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش