0
Wednesday 2 Oct 2024 19:50

سیاست کرنا ہر جماعت کا حق، دہشتگردی کی اجازت نہیں دینگے، مریم نواز

سیاست کرنا ہر جماعت کا حق، دہشتگردی کی اجازت نہیں دینگے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ منصوبہ جس شخص کا وژن ہے، وہ مجھے عوام کی خدمت کا کہتے ہیں، عوام کے خوابوں کو پورا کرنا میں نے نواز شریف سے سیکھا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ شرپسند ابھی بھی انتشار اور گھیراؤ جلاؤ میں مصروف ہیں۔ ایک صوبے کو دوسرے کے مقابلے میں لا رہے ہیں۔ کبھی جیل سے مفت ادویات گھروں کیلئے قرضوں کی بات نہیں آئی۔ سیاست کرنا ہر جماعت کا حق ہے، لیکن دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ 700 ارب کا ہے، اسکیم کے تحت 5 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، آج لوگوں کو قرض کی قسط دی جائے گی، اگلے 5 سال میں 5 لاکھ گھروں کیلئے قرض دیں گے، زمین کے کاغذات دکھا کر قرضہ لیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا نواز شریف کی حکومت پر اعتماد ہے ہم کام کر رہے ہیں مگر وہ ذمہ داریوں پر توجہ کے بجائے گالیاں دے رہے ہیں، صوبے پر توجہ کی بجائے جلاؤ گھیراؤ اور مرجاؤ، مار دو کی بات کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1163865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش