0
Monday 23 Sep 2024 09:41

حکومت نے مشکل فیصلے کیے جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، پیر مظہر

حکومت نے مشکل فیصلے کیے جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، پیر مظہر
اسلام ٹائمز۔ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے نظام کو درست کرنے کے لیے مشکل فیصلے کیے جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ تمام حلقوں میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز کی فراہمی، این ٹی ایس کے ذریعے سو فیصد میرٹ پر ٹیچرز کی بھرتیاں، صاف و شفاف پبلک سروس کمیشن کے قیام سمیت حکومتی اداروں میں اصلاحات، سروس ڈیلیوری میں بہتری اور کفایت شعاری کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں، سوشل پروٹیکشن ویلفیئر پروگرام میں سکروٹنی کا عمل جاری ہے، زکواة کے شعبہ میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں جبکہ ای ٹینڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے کی بچت کر کے وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر لگائے جا رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام الناس کی فلاح و بہبود اور ریاست کی تعمیر و ترقی کیلئے بلاتفریق کام کر رہی ہے۔ حکومت کا ایجنڈ صرف اور صرف عوام کو بہتر طرز حکمرانی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کی 16 ماہ کی کارکردگی ہماری ترجیحات کا ایک مبین ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے اور یکساں بنیادں پر مواقعوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی سربراہی میں قائم حکومت بلاتخصیص تعمیر و ترقی اور عوام کو یکساں بنیادوں پر مواقعوں کی فراہمی کیلئے روبہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق خود آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں کے دورے کر کے لوگوں کی مشکلات کا جائزہ لے کر ان مشکلات کو ختم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1161760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش