QR CodeQR Code

ہم اسرائیل کیساتھ شمال میں اسکے اہداف پر متفق نہیں، وائٹ ہاؤس

21 Sep 2024 16:20

وائٹ ہاؤس کے رابطہ کار برائے مغربی ایشیائی امور کا کہنا ہے کہ واشنگٹن تل ابیب کیساتھ اس بات پر متفق نہیں کہ جنگ، بے گھر غاصبوں کو مقبوضہ شمالی علاقوں میں واقع انکی غیرقانونی بستیوں میں واپس پہنچا سکتی ہے


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدارتی محل کے رابطہ کار برائے مغربی ایشیائی امور بریٹ میکگرک نے اعلان کیا ہے کہ حکمت عملیوں اور تنازعات کے بڑھنے کے خطرات کی پیمائش کے طریقہ کار پر امریکہ کا اسرائیل کے ساتھ اختلاف ہے۔

بریٹ میکگرک نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات پر تل ابیب سے متفق نہیں کہ شمال میں جنگ، (بے گھر غاصب صیہونی) لوگوں کو شمال میں ان کی (غیرقانونی) بستیوں میں لوٹا سکتی ہے۔ امریکی اہلکار نے موجودہ صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور تاکید کی کہ ہمارا مقصد شمال میں سفارتی معاہدے تک پہنچنا ہے۔

اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں میکگرک نے یہ دعوی بھی کیا کہ غزہ پر کسی معاہدے تک پہنچنا ممکن ہے اور ہم اس مقصد کے لئے کام جاری رکھیں گے!


خبر کا کوڈ: 1161465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161465/ہم-اسرائیل-کیساتھ-شمال-میں-اسکے-اہداف-پر-متفق-نہیں-وائٹ-ہاو-س

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com