QR CodeQR Code

سیاسی جلسے میں وقت کی اونچ نیچ ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی وزیر

21 Sep 2024 13:44

ظاہر شاہ  نے کہا کہ پنجاب کی جعلی حکومت ایک بار پھر انتشار پھیلانے کی کوشش میں ہے اور ہمارے پرامن جلسے کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ 3 سے 6 بجے تک جلسے کا وقت دینا مذاق ہے، یہ سیاسی جلسہ ہے اور وقت کی اونچ نیچ ہوسکتی ہے۔ ظاہر شاہ  نے کہا کہ پنجاب کی جعلی حکومت ایک بار پھر انتشار پھیلانے کی کوشش میں ہے اور ہمارے پرامن جلسے کو  خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر کسی صورت  شیلنگ یا لاٹھی چارج برداشت نہیں کیا جائے گا، ہم بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارا جلسہ پر امن ہوگا اور وزیراعلٰی کے پی ہزاروں کارکنوں پر مشتمل قافلے کی قیادت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1161422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161422/سیاسی-جلسے-میں-وقت-کی-اونچ-نیچ-ہوسکتی-ہے-پی-ٹی-ا-ئی-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com