0
Friday 20 Sep 2024 18:16

مستقل رہائی کیلئے عدالت سے دوبارہ رجوع کیا جارہا ہے، میرواعظ عمر فاروق

مستقل رہائی کیلئے عدالت سے دوبارہ رجوع کیا جارہا ہے، میرواعظ عمر فاروق
اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق آج مسلسل تیسرے جمعہ بھی گھر پر نظربند رہے۔ جس کے سبب وہ مرکزی جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کا خطبہ نہیں دے سکے۔ ایسے میں میرواعظ عمر فاروق نے اپنے ایک بیان میں انہیں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکے جانے کی غیر اعلانیہ اور غیر قانونی نظر بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ جب حکومت کے سربراہ نے میڈیا میں یہ دعویٰ کیا کہ وہ ایک ”آزاد آدمی“ ہیں تو انہیں پھر حراست میں کیوں رکھا گیا ہے اور میری آزادانہ نقل و حمل کے بنیادی حق کی خلاف ورزی کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی جارہی ہے جبکہ نظر بندی کے عمل کو نجی طور پر نافذ کیا جاتا ہے اور عوام میں اس کی تردید بھی کی جاتی ہے۔ یہاں تک کہ مجھ سے کئی اہم مہمانوں خاص طور پر میڈیا کو بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ نظر بندی سے مستقل رہائی کے لئے عدالت میں دائر عرضداشت کی سنوائی کے لئے پھر سے رجوع کر رہے ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ جب جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آنے اور رات دن امن کے دعوے مشتہر کئے جاتے ہیں تو حیرت ہوتی ہے کہ انہیں پھر گھر میں نظر بند کیوں رکھا جاتا ہے اور ادھر اُدھر جانے کی اجازت کیوں نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ بار بار گھر میں نظربندیاں میرواعظ کی حیثیت سے میری ذمہ داریاں اور ملی و سماجی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور ایک عوامی شخصیت ہونے کے ناطے مجھے لوگوں سے سماجی سطح پر ان کی خوشیوں اور غموں میں شریک ہونے بھی روکا جاتا ہے جو حد درجہ افسوسناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش