0
Friday 20 Sep 2024 15:53

لیہ، امام مسجد کمسن بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش پر گرفتار

لیہ، امام مسجد کمسن بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش پر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں امام مسجد کمسن بچی کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ کی نواحی بستی حاجی موضع سانجھ اسراء میں امام مسجد نے کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔ ملزم محمد اسحاق ولد بشیر احمد قوم گاذر سکنہ بستی حاجی موضع سانجھ اسراء کے خلاف زیادتی کا مقدمہ تھانہ کروڑ میں درج کرلیا گیا، ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا گیا، جس کو مقامی عدالت پیش کیا جائے گا۔ ڈی پی او لیہ کیطرف سے مزکورہ پولیس ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش