0
Friday 20 Sep 2024 19:15

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر مزید گراوٹ کا شکار

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر مزید گراوٹ کا شکار
اسلام ٹائمز۔ خام تیل کی گھٹتی عالمی قیمتوں، آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری ملنے کے بعد آنے والے مہینوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کے خدشات پر ایکسپورٹرز کی جانب سے فارورڈ پر ڈالر کی کم پریمیئم پر فروخت جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ سال 2027ء تک 100 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کے بوجھ اور سیاسی افق پر غیر یقینی صورتحال کو مارکیٹ نے نظر انداز رکھا، کیونکہ مارکیٹ میں یہ پیشگوئیاں زیر گردش رہیں کہ دسمبر میں ڈالر کی قدر گھٹ کر 270 سے 275 روپے کے درمیان رہے گی۔

یہی وجہ ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 21 پیسے کی کمی سے 277 روپے 70 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، تاہم سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08 پیسے کی کمی سے 277 روپے 83 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280 روپے 70 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی سے بھی روپیہ کی قدر پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1161275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش