0
Friday 20 Sep 2024 19:07

سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 و موبائل جیمر لگانے کا فیصلہ

سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 و موبائل جیمر لگانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ اور موبائل جیمر لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کے انعقاد کو شفاف بنانے کیلئے امتحانی مراکز کے گرد دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ٹیسٹ مراکز میں موبائل جیمرز لگانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ پولیس میڈیکل کالجز جامعات کے داخلہ ٹیسٹ مراکز میں مناسب سیکورٹی انتظام کرے گی، جبکہ امتحانی مراکز کے اطراف اور اندر غیر متعلقہ افراد کے داخلے اور ٹیسٹ مراکز میں موبائل فون، الیکٹرانک ڈیوائس لانے پر پابندی ہوگی۔ سندھ بھر میں 6 مقامات پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو شیڈول ہیں، کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں امتحانی مرکز ہوگا۔ لیاقت یونیورسٹی جامشورو اور بلاول اسپورٹس کمپلیکس نوابشاہ میں بھی ایم ڈی کیٹ کا امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے، جبکہ لاڑکانہ، سکھر میں بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا انعقاد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1161274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش