0
Friday 20 Sep 2024 20:27

بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے 3 خاندانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، عمر عبداللہ

بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے 3 خاندانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے عبداللہ سمیت تین خاندانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بڈگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ سرینگر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تین خاندانوں کو نشانہ بنایا کیونکہ ان کے پاس لوگوں کو دکھانے کے لئے اور کچھ نہیں ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم بی جے پی سے اور کسی چیز کی توقع نہیں کر سکتے۔ پارٹی نے یہاں پچھلے چھ سال ضائع کئے ہیں۔ ان سالوں میں جموں میں عسکریت پسندی میں اضافہ ہوا ہے، لیکن بی جے پی تین خاندانوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد کبھی کسی سوال کا جواب نہیں دیا لیکن ہم کہیں چھپے نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ 2014ء کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 16 اگست کو انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔ کمیشن کے مطابق یہاں 3 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 18 ستمبر (24 نشستوں)، دوسرے مرحلے میں 25 ستمبر (26 نشستوں) اور تیسرے مرحلے میں یکم اکتوبر (40 نشستوں) کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جموں و کشمیر اسمبلی میں 90 نشستیں ہیں، جن میں سے 74 نشستیں جنرل زمرے کے لئے، 7 نشستیں درج فہرست ذات کے لئے اور 9 نشستیں درج فہرست قبائل کے لئے مخصوص ہیں۔ بتا دیں کہ پہلے مرحلے میں بدھ کو 24 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی۔ ان نشستوں پر تقریباً 61.3 فیصد ووٹنگ ہوئی جو کہ گزشتہ سات انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہے۔ اب تمام سیاسی جماعتیں دوسرے مرحلے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1161264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش