0
Friday 20 Sep 2024 20:32

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اکبر بگٹی کیخلاف سیاسی بغض کا اظہار کیا، امان اللی کنرانی

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اکبر بگٹی کیخلاف سیاسی بغض کا اظہار کیا، امان اللی کنرانی
اسلام ٹائمز۔ سینیئر وکیل و سابق نگران وزیر امان اللہ کنرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی نواب اکبر بگٹی سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز بگٹی نے نواب بگٹی کے خلاف اپنی روایتی سیاسی بغض کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں امان اللہ کنرانی نے کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز نے جمہوری وطن پارٹی کے قائد نواب اکبر بگٹی کے خلاف اسلام آباد میں اپنی روایتی سیاسی بغض کا اظہار کرتے ہوئے 18 سال بعد نواب اکبر بگٹی کی شہادت سے متعلق ایک متضاد بیانیہ جوش خطابت و دانستہ فرمایا کہ نواب اکبر خان کو شہید نہیں بلکہ ان کو مارنے والے شہید کہلانے کے مستحق ہیں، حالانکہ نواب اکبر بگٹی اپنی سرزمین و حقوق اور شناخت و ننگ کی حفاظت و دفاع میں شہید ہوئے ہیں۔ جو ہر باشعور شخص کا وصف و فرض ہے۔

امان اللہ کنرانی نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کی شہادت ایک ابدی حقیقت ہے۔ یعنی جیسے سورج کو انگلی سے چھپایا نہیں جا سکتا۔ وزیراعلیٰ کے دعوے کے برعکس پہلے سرکاری طور پر بتایا گیا تھا کہ نواب بگٹی ایک گھرے غار میں پہاڑ کے نیچے دب کر دہنس گئے تھے اور چند صحافیوں کو وہاں کا دورہ بھی کرایا گیا۔ اس وقت کے ڈی سی ڈیرہ بگٹی عبدالصمد نے نواب بگٹی کی چھڑی، عینک اور گھڑی بھی میڈیا کو دکھائے تھے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس غار میں وہاں فوجی کیا لینے گئے تھے، جن کو شہادت نصیب ہو گیا۔ وزیراعلیٰ گواہی دے رہے ہیں کہ سرکاری موقف جو 2006 میں حکومت نے دیا تھا وہ غلط تھا۔ آج وزیراعلیٰ بلوچستان کی حیثیت یا اپنی سیاسی مخاصمت میں اصل حقیقت بتا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1161285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش