0
Tuesday 17 Sep 2024 13:29

آئینی ترمیم لانا تو دُور، انہوں نے سوچا کیسے جب تک ہم ہیں ایسا بل پیش کر سکیں؟ گنڈاپور

آئینی ترمیم لانا تو دُور، انہوں نے سوچا کیسے جب تک ہم ہیں ایسا بل پیش کر سکیں؟ گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیمی بل بل لانا تو دُور کی بات، اِنہوں نے سوچا کیسے جب تک ہم ہیں ایسا بل پیش کر سکیں؟۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئینی ترامیم لانے والوں کو شرم آنی چاہیے، ہم انہیں ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت پر ایک حملہ ہے اور یہ حملہ ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ یہ جو اپنے آپ کو جمہوری پارٹیاں کہتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے، اس طرح کے بل کو لانا تو دُور کی بات ہے، انہوں نے سوچا کیسے کہ پاکستانی قوم یا پاکستان میں جب تک ہم ہیں اور جمہوریت ہے ، اس طرح کا بل اور اس طرح کی شرائط لاکر یہ کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کبھی انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پہلے ہم ان کو پارلیمنٹ میں شکست دیں گے، اس کے بعد عدلیہ کے ذریعے بھی۔ ہم اپنے جائز حق کے لیے تمام آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اس طرح کا بل پاس ہونا تو دُور کی بات ہے، کسی کی جرأت بھی نہیں ہوگی کہ پیش کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 1160545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش