0
Tuesday 17 Sep 2024 09:18

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ تنازعہ کشمیر کے پرامن، دیرپا حل پر یقین رکھتی ہے، رفیق ڈار

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ تنازعہ کشمیر کے پرامن، دیرپا حل پر یقین رکھتی ہے، رفیق ڈار
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ تنازعہ کشمیر کے پرامن اور دیرپا حل پر یقین رکھتی ہے جس کے لیے کشمیری قوم اور حریت قیادت نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں پارٹی کے اس موقف کو دہرایا ہے کہ جے کے ایل ایف ہمیشہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کی غرض سے کسی بھی سنجیدہ عمل کا حصہ بننے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ طاقت کے استعمال سے تنازعات کو حل نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے نام نہاد انتخابات کے بارے میں انہوں نے ڈھونگ انتخابات کو ایک فضول مشق قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈھونگ انتخابات کشمیریوں کو ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سے محروم رکھنے کی بھارت کی دیرینہ حکمت عملی کا حصہ سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس بار بھی نام نہاد انتخابات شکوک و شبہات کو جنم دیں گے۔

مرکزی ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑی تعداد میں بھارتی فوج کی موجودگی میں کشمیری عوام کی خواہشات کو نظرانداز کر کے منعقد کئے گئے انتخابات ایک فضول مشق ہیں۔ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیتے ہوئے انہوں نے جے کے ایل ایف کی طرف سے جنگ بندی کے اقدام، دستخطی مہم کے آغاز، سفرِ آزادی اور نظربند پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک کی قیادت میں مذاکراتی عمل میں فعال شرکت کی مثالیں پیش کیں۔ رفیق ڈار نے واضح کیا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے قتل عام، گرفتاریوں اور لوگوں کو ہراساں کرنے سے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو ہرگز کمزور نہیں کر سکتا۔

انہوں نے پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک سمیت تمام غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری سیاسی رہنمائوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی اور تنازعہ کے جلد مذاکرات کے ذریعے حل پر زور دیا۔ رفیق ڈار نے بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی تنظیموں بالخصوص کشمیر گلوبل کونسل کی طرف سے "کشمیر سینیٹ” کی تشکیل کے اقدام کو سراہا جس کا مقصد پورے مقبوضہ جموں و کشمیر کی مذہبی اور نسلی برادریوں کے ساتھ تحریک آزادی کو اس کے درست پس منظر میں پیش کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش