0
Monday 16 Sep 2024 08:20

پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ

پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن کے پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق پشاور پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران دہشت گردوں نے ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی طرف دو راکٹ فائر کیے جس کے ردعمل میں پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔ پولیس کے مطابق علاقے میں پولیس کی سرچنگ جاری ہے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 1160266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش