"مس کابل"، امریکی کارٹونسٹ مائیک فلگنوک
مس سایگون
64 سالہ معروف امریکی کاٹونسٹ نے افغانستان سے یکطرفہ امریکی انخلاء کی تصویر کشی میں سال 1904ء کے معروف تھیٹر "مس سایگون" کے پوسٹر کی جانب اشارہ کیا ہے جبکہ ویتنام سے امریکی انخلاء کے حوالے سے ایک صدی تک معروف تھیٹروں میں چلنے والی اس ریکارڈ ہولڈر تھیٹریکل نمائش میں ویتنام کے بڑے شہر سایگون کی ایک ایسی مشرقی دوشیزہ کی کہانی دہرائی جاتی ہے جسے اس کا امریکی عاشق روتا بلکتا چھوڑ کر واپس پلٹ جاتا ہے۔
"2 ٹاوروں کی کہانی"، اردنی کارٹونسٹ رفعت الخبیر
"افغانستان؛ کل اور آج"، ایرانی کارٹونسٹ سیدمسعود شجاعی طباطبایی
"امریکی ہوائی جہاز سے افغان شہریوں کا سقوط؛ امریکی اخلاق کا سقوط ہے"، اردنی کارٹونسٹ عماد حجاج
"امریکی جمہریت"، اردنی کارٹونسٹ عماد حجاج
"طالبان اور امریکی اسلحہ"، اردنی کارٹونسٹ محمود الرفاعی
"اگلا امیدوار" 2 عالمی طاقتوں کی جانب سے بالترتیب 10 و 20 سالہ قبضے کے بعد، اردنی آرٹسٹ محمود الرفاعی
"عظیم فرار"، ترک کارٹونسٹ احمد رحما
"امریکی آزادی کا اصلی چہرہ"، ترک آرٹسٹ احمد رحما
اسلام ٹائمز۔ افغانستان سے یکطرفہ امریکی انخلاء اور ملک پر طالبان کے قبضے کے دوران کابل ایئرپورٹ پر ہرج و مرج کی کیفیت میں طالبان کے خوف سے امریکی ہوائی جہاز کے ساتھ چپک کر ملک سے فرار ہوتے 3 افغان نوجوانوں کے گر کر جانبحق ہونے کے واقعے پر عالمی کارٹونسٹ حضرات کی جانب سے مختلف زاویوں سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
(افغان شہریوں کے لئے وطن زمین و آسمان کے درمیان معلق ہے، مہدی فرجی)
(امریکی فوجی ہوائی جہاز کے ساتھ چپک کر ملک سے فرار ہوتے 3 افغان شہریوں کے گرنے کا ہولناک منظر)