0
Sunday 19 Jan 2025 10:49

یمن کا طیارہ بردار امریکی بحری جہاز پر کامیاب حملہ

یمن کا طیارہ بردار امریکی بحری جہاز پر کامیاب حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی السریع نے بحیرہ احمر میں تعینات طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے ہیری ٹرومین پر کامیاب میزائل حملے کا اعلان کیا ہے۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جنرل یحیی السریع کا کہنا تھا کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے ہیری ٹرومین کو متعدد خودکش ڈرون طیاروں اور پیشرفتہ میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحیرہ احمر میں تعیناتی کے بعد سے لے کر اب تک امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے ہیری ٹرومین کے خلاف یہ آٹھواں حملہ ہے۔ اپنے بیان کے اخر میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے جنگ بندی کے دوران یمنی کے خلاف بحیرہ احمر میں کسی بھی قسم کی جارحیت پر سختی کے ساتھ خبردار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1185209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش