0
Sunday 19 Jan 2025 02:27

حافظ نعیم الرحمان کا عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

حافظ نعیم الرحمان کا عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کو سیاسی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان پر مقدمات سیاسی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات سیاسی نہ ہوتے تو نواز شریف، شہباز شریف  اور زرداری بھی جیل میں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ رجیم چینج نہیں ہونی چاہیئے تھی، ایسے اقدامات سے جمہوریت اور معیشت کو نقصان پہنچا، پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں تھی، جس پر عوام کو ووٹ سے فیصلہ کرنے کا موقع ملنا چاہیئے تھا۔ حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1185198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش