0
Sunday 19 Jan 2025 07:31

غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد آج صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا

غزہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد آج صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا
اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے بدلے جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے، طے پایا تھا کہ حماس رہائی پانے والے قیدیوں کی فہرست فراہم کرے گی۔ نیتن یاہو نے کہا کہ جب تک قیدیوں کی لسٹ نہیں ملتی، تب تک معاہدے پر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرے گا، حماس نے معاہدے پر عمل نہیں کیا تو اسرائیل دوبارہ جنگ کا حق رکھتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ اور جو بائیڈن نے اسرائیل کا دوبارہ لڑنے کا حق تسلیم کیا ہے، دوبارہ جنگ چھڑ گئی تو ہم نئے طریقوں اور بڑی طاقت کے ساتھ لڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ہم اپنے157 مغویوں کو واپس لاچکے ہیں، جن میں سے 117 زندہ ہیں، ہم مزید 33 قیدیوں کو گھر واپس لائیں گے، جن میں سے بیشتر زندہ ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کو 33 قیدیوں کی فہرست مقامی وقت کے مطابق اتوار کی شام 4 بجے جاری کرنا تھی۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم فلاڈیلفی کوریڈور کے علاقے میں اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے، حماس کو غزہ پٹی میں ہتھیاروں یا قیدیوں کو اسمگل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ کا چہرہ بدل دیا ہے، حماس کو شکست خوردہ اور تنہاء کر دیا، احمد سنوار، الضیف اور اسماعیل ہنیہ کو ختم کیا، ہم نے حسن نصراللّٰہ اور حزب اللّٰہ کی پوری چوٹی کی قیادت کو بھی ختم کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے شامی فوج کے زیادہ تر ہتھیاروں کو تباہ کیا، یمن میں حوثیوں کو جواب دیا اور براہ راست ایران کے خلاف کارروائی کی، کوشش جاری رکھیں گے کہ حماس کی فوجی اور حکومتی صلاحیتوں کو ختم کریں۔
خبر کا کوڈ : 1185205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش