0
Friday 5 Apr 2019 11:42

لاہور، جشن بعثت رسول(ص) کا اہتمام

اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کہا ہے کہ بعثت رسول اساس دین اور تحرک کا نام ہے، جو اہل اسلام کیلئے یوم عظیم ہے، اعلان نبوت سے اصحاب رسول نے پوری دنیا کو کلمہ پڑھوایا اور خواب غفلت سے جگایا، بعثت رسول کو سمجھنے والے علمائے دین امام خمینی اور شہید مطہری بنتے ہیں اور اگرعالم دین میں جمود ہو تو پوری امت سو جاتی ہے۔ علامہ اقبال کو قرآن مجید کی ہدایت نے فکری طور پر متحرک کر دیا تھا اور ان کے فلسفے کے مطابق بعثت رسول اور توحید زندہ کو نئے سرے سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ شاعر مشرق نے اپنی مثنوی میں توحید و نبوت کو زندہ قوت قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 786991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش