QR CodeQR Code

لاہور، جشن بعثت رسول(ص) کا اہتمام

5 Apr 2019 11:42

لاہور میں تقریب سے خطاب میں ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ بعثت رسول وحی الہی کے آغاز سے ہوتی ہے مگر ہم نے اس عظیم دن کو بھلا دیا ہے عقیدتمندی میں ہم نے رسول اللہ کی زندگی کے ہر پہلو پر شاعری بھی کی اور ان کی ولادت باسعادت کے حوالے سے عیدمیلادالنبی بھی بھر پور انداز سے مناتے ہیں مگر بعثت رسول پر ہمیں کچھ نظر نہیں آتا، جس سے لگتا ہے کہ ہم بھلا چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کہا ہے کہ بعثت رسول اساس دین اور تحرک کا نام ہے، جو اہل اسلام کیلئے یوم عظیم ہے، اعلان نبوت سے اصحاب رسول نے پوری دنیا کو کلمہ پڑھوایا اور خواب غفلت سے جگایا، بعثت رسول کو سمجھنے والے علمائے دین امام خمینی اور شہید مطہری بنتے ہیں اور اگرعالم دین میں جمود ہو تو پوری امت سو جاتی ہے۔ علامہ اقبال کو قرآن مجید کی ہدایت نے فکری طور پر متحرک کر دیا تھا اور ان کے فلسفے کے مطابق بعثت رسول اور توحید زندہ کو نئے سرے سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ شاعر مشرق نے اپنی مثنوی میں توحید و نبوت کو زندہ قوت قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 786991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/786991/1/لاہور-جشن-بعثت-رسول-ص-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com