اسلام ٹائمز۔ جامعہ زینبیہ ادارہ منہاج الحسین لاہور میں جامعہ مصطفیٰ العالمیہ ایران کی جانب سے علامہ ڈاکٹر یعقوب بشوی کی زیرنگرانی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس کا مقصد جامعہ میں زیرتعلیم طالبات کو فن خطابت کے مختلف امور کے حوالے سے بہترین انداز میں آگاہی دی گئی۔ ڈاکٹر بشوی نے دوران خطاب اپنے موضوع، حرکات و سکنات اور اہم امور کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔ ورکشاپ کے اختتام پر باقاعدہ طالبات کا تحریری و تقریری امتحان لیا گیا، جس میں پوزیشن لینے والی طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ اس موقع پر بانی و سرپرست اعلیٰ ادارہ منہاج الحسینؑ اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتنے مختصر وقت میں طالبات کا ایک موضوع کو قرآنی آیات و حدیث کے حوالےسے تقریر کرنا قابل تحسین ہے۔ انہوں نے جامعہ مصطفیٰ العالمیہ ایران کے ایسے پروگرامز کے انعقاد کوسراہا اور شکریہ ادا کیا۔