اسلام ٹائمز۔ جامعہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی پشاور میں ’’استقبال محرم الحرام کانفرنس‘‘ بعنوان ’’پیام رسانان کربلا کی ذمہ داریاں‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام، عمائدین اور عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر، علامہ خورشید انور جوادی، علامہ احسان اللہ محسنی، علامہ نذیر حسین مطہری، علامہ سید نور حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔ علمائے کرام نے محرم الحرام میں علمائے کرام اور عزاداروں کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عشرہ محرم بھرپور انداز میں برپا کیا جائے اور مقصد امام حسین علیہ السلام کی ترویج کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔