0
Sunday 7 Jul 2024 19:55

پاراچنار، امن کانفرنس کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں محرم الحرام کے دوران قیام امن اور بھائی چارے کی فضاء برقرار رکھنے، بین المسالک ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کے لیے جی او سی نائن ڈویژن ذوالفقار علی بھٹی نے پاراچنار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران گورنر کاٹیج پاراچنار میں منعقدہ محرم الحرام امن کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر بریگیڈئیر 73 بریگیڈ شہزاد عظیم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم نثار احمد خان، ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود، کرنل یوسف کے علاؤہ سیکرٹری انجمن حسینیہ جلال بنگش و دیگر علاقائی مشران اور مختلف مکاتب فکر کے لوگ بھی موجود تھے۔ امن کانفرنس میں محرم الحرام کے پرامن انعقاد بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دنیا اسلام کی عظیم ہستی حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت اور فلسفہ پر بھی خصوصی روشنی ڈالی گئی۔ 
خبر کا کوڈ : 1146329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش