اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں حاجی اللہ بخش جاڑا، مفسر قرآن علامہ حسین بخش جاڑا، شہید علامہ اثیر جاڑوی، مولانا مشتاق حسین جاڑا، شہید کوثر عباس جاڑا اور ملک حشمت علی جاڑا کی برسی کے سلسلہ میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ برسی کی پہلی نشست کے اختتام پر مفسر قرآن برزگ عالم دین حسین بخش جاڑا مرحوم کی قومی و ملی اور دینی خدمات کو سراہا گیا اور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ برسی کے موقع پر مولانا حامد علی سندرانہ، ذاکر اہل بیتؑ سید ساجد شاہ بخاری سمیت دیگر علمائے کرام و ذاکرین عظام اور دیگر موجود تھے۔