رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں عید فطر کی نماز کے روح پرور مناظر

اسلام ٹائمز۔ عید سعید فطر کے موقع پر ایران کے دارالحکومت تہران کے مصلائے امام خمینیؒ میں بدھ کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی امامت میں نماز عید ادا کی گئی۔ نماز میں ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، ایران کے فوجی حکام، سپاہ پاسداران کے مسؤلین اور عدلیہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے غزہ کے خونیں واقعات کو ماہ رمضان میں مسلم اقوام کے لیے تلخی کا سبب بتایا اور اس مبارک مہینے میں صیہونی حکومت کے جرائم کے جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ خبیث حکومت مزاحمت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، اس لئے وہ ماں کی آغوش میں بچے اور اسپتالوں میں بیماروں کو قتل کرتی ہے اور بڑی ڈھٹائی سے پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے تیس ہزار سے زائد عورتوں، بچوں اور جوانوں کو شہید کرتی ہے۔ انھوں نے مغربی حکومتوں خاص طور پر امریکا اور برطانیہ کی جانب سے صیہونی مجرموں کی فوجی، سیاسی اور معاشی حمایت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حکومتوں نے غزہ کے واقعے میں مغربی تمدن کے خبث باطن کو دنیا کے سامنے عیاں کر دیا۔